پر یا نکا کے شوہر نک جونس سے متعلق تشویشنا ک خبر

May 17, 2021 | 17:44:PM
پر یا نکا کے شوہر نک جونس سے متعلق تشویشنا ک خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر،گلوکار نک جونس شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق نک جونس کے ساتھ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک پروگرام کی عکس بندی میں مصروف تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس طلب کی گئی اور نک جونس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ نک جونس اپنے پروگرام دی وائس کی شوٹنگ میں مصروف تھے، وہ اس پروگرام میں بطور کوچ اور جج شرکت کریں گے۔

خیال رہے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی جانب سے تاحال اس حادثے کے بارے میں  کسی قسم کی کوئی وضاحت یا اطلاع میڈیا کو فرا ہم نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ غنا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ۔۔چہ میگو ئیاں جا ری