200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان

Mar 17, 2026 | 13:14:PM
200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی فیصل آباد میں منعقد ہوئی، جس کے نتائج کا قومی بچت مرکز نے اعلان کر دیا ہے۔ 

قرعہ اندازی نتائج کے مطابق 200 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 591284 نے 750,000 روپے کا پہلا انعام جیتا ہے۔ اس کے علاوہ پانچ خوش نصیب ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

جو 5خوش نصیب ڈھائی لاکھ کے انعام کے حقدار قرار پائے ہیں۔ وہ بانڈ نمبرز 293000، 811470، 721418، 473127، اور 659859 ہیں۔اس کے علاوہ درجنوں خوش نصیب 1250 روپے کا تیسرا انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جمائمہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل

200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی جانے والی باقاعدہ سیریز کا حصہ ہے، جو سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاری کے دوران متواتر قرعہ اندازی میں شرکت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

200 روپے کے انعامی بانڈز کی 2026 میں اگلی قرعہ اندازی 15 جون کو کراچی، 15 ستمبر کو مظفر آباد اور 15 دسمبر کو پشاور میں ہوگی۔