میزائل خطرہ، ابو ظہبی اور دبئی میں ہائی الرٹ

Mar 17, 2026 | 11:38:AM
میزائل خطرہ، ابو ظہبی اور دبئی میں ہائی الرٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ابوظبی میں اماراتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ممکنہ میزائل خطرے سے نمٹ رہا ہے اور اس سلسلے میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور جاری کردہ تمام سکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

دوسری جانب دبئی میں بھی متعدد علاقوں میں الرٹ میسجز جاری کیے گئے ہیں۔

عوام کو گھروں کے اندر رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:دوحہ میں زور دار دھماکے، قطر کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ