مسلم لیگ نہیں چھوڑی، پیدائشی مسلم لیگی ہوں، ڈاکٹر آصف کرمانی

Mar 17, 2024 | 19:34:PM
مسلم لیگ نہیں چھوڑی، پیدائشی مسلم لیگی ہوں، ڈاکٹر آصف کرمانی
کیپشن: آصف کرمانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نہیں چھوڑی، حادثاتی نہیں، پیدائشی مسلم لیگی ہوں۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں ہوں، نواز شریف کو آج بھی اپنا قائد سمجھتا ہوں، سینیٹ ٹکٹ کے لیے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی تھی۔آصف کرمانی نے کہا کہ سینیٹ کی ٹکٹ میں نہ دلچسپی تھی اور نہ ہی دستیاب ہوں، سینیٹ ٹکٹ کے لیے کسی سے رابطہ تک نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے مسلم لیگی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، سیاسی نومولود گمراہ کن خبریں پھیلانے سے باز رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی خریداری کب سے شروع ہو گی؟ فی من قیمت کیا ہو گی؟ اعلان ہو گیا