اغوا کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار 

Mar 17, 2024 | 19:10:PM
اغوا کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار 
کیپشن: ملزم پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)اغوا کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے سعودی عرب سے گرفتارکر لیا گیا،اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزم غلام یاسین راجن پور پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف اغواکی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کےلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی خریداری کب سے شروع ہو گی؟ فی من قیمت کیا ہو گی؟ اعلان ہو گیا