کراچی: ڈیفنس موڑ پر ٹریفک حادثہ، ایک خاتون جاں بحق، 2 شدید زخمی 

Mar 17, 2024 | 09:35:AM
 کراچی میں ڈیفنس موڑ اختر کالونی روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ پیشن آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں ڈیفنس موڑ اختر کالونی روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ پیشن آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ 

جاں بحق خاتون کی شناخت 27 سالہ اقرا کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی خواتین کی شناخت 26 سالہ نورین اور 24سالہ امبرین کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق اور زخمی خواتین بہنیں ہیں۔

حادثے کے بعد لاش اور زخمی خواتین کو جناح ہسپتال منتقل کریا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  لاہور: مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

اہلے خانہ  کا کہنا ہے کہ تینوں بہنیں گولڈ مارک مارکیٹ میں شاپنگ کرنے گئی تھی۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر اور سڑک عبور کرتے وقت پیش آیا۔ واقعے میں ملوث گاڑی کی تلاش جاری ہے۔