بالی ووڈ کے اداکاررنبیر کپور’میم ایکسپرٹ ‘ بن گئے۔

Mar 17, 2023 | 15:16:PM
اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ کچھ بالی ووڈ فلموں کے ہٹ سینز پر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں نقل کرتے نظر آرہے ہیں۔

ان میں سب سے زیادہ جو میم پسند کی جا رہی ہے وہ ان کی اہلیہ اور نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہے۔اداکار،

View this post on Instagram

A post shared by JioSaavn (@jiosaavn)

رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ  کی ہٹ فلم ’ رازی ‘ کے ڈائیلاگ ’ مجھے گھر جانا ہے‘ کے سین کو انہیں کے انداز میں روتے ہوئے دہرایا۔

ضرور پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکنان نے کتنی گاڑیاں جلائیں؟ خوفناک اعدادوشمار سامنے آگئے

یاد رہے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میری بیٹی راہا کپور کی شکل و صورت عالیہ بھٹ جیسی ہوگی لیکن میں نہیں چاہتا کہ اس کی شخصیت بھی اپنی والدہ جیسی ہو۔

انہوں نے کہا کہ لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی کی شخصیت عالیہ جیسی نہ ہو بلکہ میرے جیسی ہو کیونکہ عالیہ بہت باتیں کرتی ہے اور وہ بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہے اور گھر میں ایک ساتھ ایسی دو لڑکیوں کو سنبھالنا میرے لیے کافی مشکل کام ہوگا۔