پی ٹی آئی کارکنان نے کتنی گاڑیاں جلائیں؟ خوفناک اعدادوشمار سامنے آگئے

Mar 17, 2023 | 14:49:PM
زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کتنی گاڑیاں جلائیں ؟ خوفناک اعدادوشمار سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کتنی گاڑیاں جلائیں ؟ خوفناک اعدادوشمار سامنے آگئے۔

ٹریفک سیکٹر میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں تہلکہ خیز حقائق سامنے آئے ہیں۔ جس کے مطابق کارکنان نے 3 واٹر کینن، 8 تھانوں کی گاڑیاں، 2 پی آر یو کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ ایک بس کو جزوی نقصان اور واٹر ٹینکر کو مکمل طور پر جلا دیا۔

رپورٹ کے مطابق تین واٹر کینن کا ساڑھے 58 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، 42 لاکھ 50 ہزار مالیت کا واٹر ٹینکر مکمل طور پر جلا دیا گیا۔ تمام گاڑیوں کا ایک کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا۔

ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹر سائیکلیں 125 اور دو اڑھائی سو سی سی بائیکس جلا کر خاکستر کر دیں، موٹر سائیکلوں کی مالیت 23 لاکھ روپے تھی۔ وائر لیس سیٹس اور کمیونیکیشن سسٹم کو 35 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کیمرے، کمپیوٹر سسٹم چھتریاں اور کونز کی مد میں 11 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا، پٹرول بم کی وجہ سے لگنے والی آگ سے روزنامچے کا تین سالہ ریکارڈ جل گیا۔

ٹکٹنگ کا رجسٹر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں سے لئے گئے شناختی کارڈز، رجسٹریشن بکس اور لائسنس بھی نذر آتش ہوگئے۔ جولائی 2020 سے لے کر دسمبر 2022 تک تمام چالان بکس بھی جل کر راکھ بن گئیں۔

جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 50 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی بھی کیا۔ لاہور پولیس نے رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی۔