پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے لیگ کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صہیب مقصوب 60 اور ایلکس ہیلز 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان شاداب خان 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان اِرشاد اور عامر جمال نے 2،2 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 34، صائم ایوب 23، ٹام کوہلرکیڈمور 16، حسیب اللہ خان 15، عظمت اللہ عمر زئی 10، جیمز نیشم 2 اور عامر جمال 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 2، محمد وسیم، فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔