وزیراعظم عمران خان سے زیادہ ہینڈسم کون؟ ماڈل ایشال فیاض نے دل کی بات کہہ دی

Mar 17, 2022 | 21:16:PM
ایشال فیاض، وزیراعظم، ہینڈسم نہیں،
کیپشن: ایشال فیاض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایشال فیاض نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان انہیں ہینڈ سم نہیں لگتے، عمران خان سے زیادہ ہینڈسم اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی ہیں۔
گزشتہ روز ایشال فیاض کا ایک انٹرویو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپلوڈ کیا گیا ہے، اس شو میں ایشال کی جانب سے دلچسپ باتیں اور خود سے متعلق متعدد سوالوں کے جوابات دیئے گئے۔ایشال فیاض کا ماڈلنگ سے متعلق کہا کہ وہ پہلے کم کپڑوں میں بھی فوٹو شوٹ کروالیا کرتی تھیں، مگر پھر انہیں خود ہی خیال آیا کہ ان کا اتنا جسم نظر نہیں آنا چاہیے، وہ پاکستان میں رہتی ہیں اور انہیں پاکستانی ثقافت کے مطابق ہی کپڑے پہننے چاہیے، اس خیال کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ وہ کم چھوٹے کپڑوں میں فوٹو شوٹ نہیں کروائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے حمزہ علی عباسی بہت پسند ہیں، انہیں حمزہ علی عباسی پر کرش ہے مگر اب ان کی شادی ہو چکی ہے۔ایشال فیاض نے کہا کہ وہ کبھی حمزہ سے ملی نہیں ہیں مگر انہیں وہ پسند ہیں۔اس پر شو کے میزبان نے کہا کہ کبھی حمزہ علی عباسی سے ملیں تو ان سے کہیے گا کہ پاکستان میں ایک ہی عمران خان کافی ہے وہ کیوں عمران خان بنتے ہیں ۔جس پر ایشال فیاض نے کہا کہ انہیں عمران خان ہینڈ سم نہیں لگتے، عمران خان اور حمزہ علی عباسی میں بہت فرق ہے، عمران خان ان کی ٹائپ کے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرنش خان کا چلتی گاڑی میں انڈین گانے پر زبردست ڈانس ،ویڈیو وائرل