مسٹر 10 پرسنٹ نے ن لیگ کیساتھ جو کیا ساری زندگی یادرکھے گی، فردوس عاشق

Mar 17, 2021 | 19:40:PM
 مسٹر 10 پرسنٹ نے ن لیگ کیساتھ جو کیا ساری زندگی یادرکھے گی، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری کے ابا جی کےساتھ زرداری نے جو کیا ن لیگ ساری زندگی یاد رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم میں استعفوں پر اختلافات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ”لائی بے قدراں نال یاری........ تے ٹٹ گئی تڑک کر کے“ ۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی گھٹیا سیاست کا جنازہ اٹھ چکا اورغیر فطری اتحاد اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیاہے-استعفوں کی سیاست پر پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ پڑی ۔لانگ مارچ کے لئے حوصلہ اور ہمت چاہےےے ۔کرپشن کے پیسے پر پلنے والوں میں لانگ مارچ کی جرات نہیں، جن کی رگوں میں کرپشن رچ بس گئی ہو ، وہ لانگ مارچ کر سکتے ہیں نہ استعفے دے سکتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ
کل تک ”بہن بھائی “کا راگ الاپنے والے آج ایک دوسرے کے دست وگریباں ہیں۔مولانا ایک بار پھر سندھ کے جعلی شہزادے کے ہاتھوں بری طرح رسوا ہوئے،مولانا حلوہ کھانے نکلے تھے لیکن انہیں حلوہ ملا نہ استعفوں کا جلوہ۔ مولانا کے ساتھ جو کچھ ہوا ،اس کے بعد انہیں خلوت میں چلے جانا چاہےے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر لانگ مارچ یا عوامی اجتماعات کرنا عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے ۔کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے1137 نئے مریض سامنے آئے اورکورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 10222تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اب تک5811 کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے41 مریضوں کا انتقال ہوا۔پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 16132ٹیسٹ کئے گئے اورپنجاب میں اب تک 3565948کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔