متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا سلمان اور سہیل خان سے متعلق چونکا دینے وا لا انکشاف

Mar 17, 2021 | 19:31:PM
 متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا سلمان اور سہیل خان سے متعلق چونکا دینے وا لا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی متنازع اداکارہ  راکھی ساونت نے کہا ہے کہ سلمان خان نے انہیں زبان پر قابو رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے ایک انٹرویو میں بالی وڈ اداکار سلمان خان اور سہیل خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں بھائیوں نے میرا اس وقت ساتھ دیا جب مجھے کسی اپنے کی شدید ضرورت تھی۔راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان اور سہیل خان نے میری ماں کے علاج میں بہت تعاون کیا اور میڈیا کے سامنے اس بات کا بالکل ذکر نہیں کیا بلکہ مجھے بھی منع کیا کہ میں یہ بات کسی سے نہ کروں۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان نے ناصرف میری مالی مدد کی بلکہ بگ باس 14 کے گھر میں بھی میری خوب رہنمائی کی۔