پریانکا چوپڑا اور راجکمار راؤ کی فلم ’ دی وائٹ ٹائیگر‘ آسکر کیلئے نامزد

Mar 17, 2021 | 08:33:AM
پریانکا چوپڑا اور راجکمار راؤ کی فلم ’ دی وائٹ ٹائیگر‘ آسکر کیلئے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلموں کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور راجکمار راؤ کی فلم ’ دی وائٹ ٹائیگر‘ آسکر کے لئے نامزد ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور راجکمار راؤ کی فلم 'دی وائٹ ٹائیگر' نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی،  فلم میں پریانکا اور راج کمار کے ساتھ گورو آدرش مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، پریانکا چوپڑا نےاپنے شوہر نک جونس کے ساتھ آسکر 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے اور اس فہرست میں ان کی فلم دی وائٹ ٹائیگر نے اپنی جگہ بنالی ہے۔وائٹ ٹائیگر کو ’اڈاپٹیڈ سکرین پلے‘ کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔آسکر میں نامزد ہونے کے بعد پریانکا چوپڑا اور راجکمار راؤ نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔پریانکا نے ٹویٹ کیا ’’ہم آسکر میں نامزد ہوئے ہیں۔دی وائٹ ٹائیگر ٹیم اور رمین بحرانی مبارک ہو۔فلم کی نامزدگی خود اعلان کرتے ہوئے مجھے بہت خاص محسوس ہو رہا تھا۔’’سب پر فخر ہے‘‘۔راجکمار راؤ نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے اپنی خوشی ظاہر کی ہے۔انہوں نے لکھا ’’ہم آسکر کے لئے نامزد ہوئے ہیں ۔’’رمین بحرانی اور دی وہائٹ ​​ٹائیگر ٹیم‘‘۔