پریس کانفرنس ادھوری کیوں چھوڑی ..? فضل الرحمان نے وجہ بتا دی

Mar 17, 2021 | 00:00:AM
پریس کانفرنس ادھوری کیوں چھوڑی ..? فضل الرحمان نے وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کا رویہ غیرجمہوری تھا۔پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا مزید کیا بات کرتا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کو وابستہ کرنے کے حوالے سے 9 جماعتیں اس کے حق میں تھیں اور پیپلزپارٹی کو اس سوچ پر تحفظات تھے، پی پی نے وقت مانگا ہے کہ ہم پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف رجوع کریں گے اور پھر پی ڈیم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
مولانا نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اتحاد ابھی قائم ہے۔ ہم نے پیپلزپارٹی کو موقع دیا ہے اور ہمیں ان کے فیصلے کا انتظار ہوگا لہٰذا 26 مارچ کا لانگ مارچ پیپلزپارٹی کے جواب تک ملتوی تصور کیا جائے۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے تھے جبکہ اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی مولانا فضل الرحمان کو آواز دی اور کہا کہ سوال لے لیں لیکن وہ سنے بغیر ہی واپس نکل گئے۔