بجٹ پرپیپلزپارٹی کے تحفظات دور،بائیکاٹ ختم کرنے پر بھی تیار

Jun 17, 2026 | 23:32:PM
 بجٹ پرپیپلزپارٹی کے تحفظات دور،بائیکاٹ ختم کرنے پر بھی تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد حکومت اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیے ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس کا جاری اپنا بائیکاٹ ختم کرنے پر بھی تیار ہو گئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کریں گے،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اپنے خطاب کے اہم نکات بھی تیار کر لیے ہیں۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ پر بعض تحفظات کے باعث دو روز قبل اپنی بجٹ تقریر ملتوی کر دی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے اور تحفظات دور کرنے کے لیے وفاقی وزراء نے متعدد ادوار کے مذاکرات بھی کیے، جن کے بعد دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات، بجٹ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال