جاتی عمرہ میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ سطحی مشاورتی بیٹھک، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر غور

Jun 17, 2026 | 12:23:PM
جاتی عمرہ میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ سطحی مشاورتی بیٹھک، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)جاتی عمرہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف نے کی، اجلاس میں آزاد کشمیر کی پارلیمانی بورڈ اور سیاسی امور سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے سے متعلق امور بھی ایجنڈے میں شامل رہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی جن میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال،صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان،سینیٹر پرویز رشید، افتخار گیلانی، عبدالرحمان،وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام ،شاہ غلام قادر، مشتاق منہاس سمیت دیگر رہنما  شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر ،ہائی وے پرطیارہ کریش!

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلوں پر بھی غور کیا گیا  جبکہ پارٹی کی تنظیمی اور سیاسی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔