سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع

پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے سردار تنویر الیاس کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر مشاورت، سردار تنویر الیاس 6 ایم ایل ایز اور امیدوار اسمبلی کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے:ذرائع

Jun 17, 2025 | 16:42:PM
سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع،سردار تنویر الیاس 6 ایم ایل ایز اور امیدوار اسمبلی کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے سردار تنویر الیاس نے ملاقات جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس نے چوہدری ریاض سے بھی تفصیلی ملاقات اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا،آزادکشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کی توقع ہے،پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پوزیشن مضبوط ہونے کے امکانات ہیں،سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

 خیال رہے کہ سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے موجودہ صدر ہیں۔