اسرائیلی ٹینکوں کی امداد کیلئے منتظر فلسطینیوں پر گولہ باری،45 شہید

Jun 17, 2025 | 14:13:PM
اسرائیلی ٹینکوں کی امداد کیلئے منتظر فلسطینیوں پر گولہ باری،45 شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ میں امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے فلسطینوں پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے گولہ باری کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے نہتے فلسطینیوں پر گولہ باری کردی، جس سے 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ اس گولہ باری کی نتیجے میں مزید کئی فلسطینی زخمی ہوئے جس سے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

غزہ میں مقامی منسٹری کی جانب سے  بیان میں کہا گیا کہ ناصر ہسپتال میں ہنگامی صورتحال میں زخمیوں کو لایا جارہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے شہریوں پر گولہ باری کے حوالے سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی حملوں میں ساتھ دینے والے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں: ایران