کلدیپ یادیو نے بھی بچپن کی دوست سے منگنی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے بعد سپنر کلدیپ یادیو نے بھی اپنی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ میں منگنی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کی منگنی کے محض ایک ہفتے بعد لیگ اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ کی ایک نجی تقریب میں منگنی کی تصویر شیئر کی۔
کلدیپ یادیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کیساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن پھر اُسے ڈیلیٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم پر نوٹوں کی بارش
یہ تقریب 4 جون کو منعقد ہوئی تھی جس میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں رنکو سنگھ بھی شامل تھے۔
لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی ونشیکا اور بھارتی کرکٹر یادیو کی شادی انگلینڈ کے ٹور کے بعد نومبر میں طے کی گئی ہے۔