بگ بیش:سڈنی سکسرز نےبابر اعظم پرنوٹوں کی بارش کر دی

Jun 17, 2025 | 10:38:AM
بگ بیش:سڈنی سکسرز نےبابر اعظم پرنوٹوں کی بارش کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) آسٹریلیا کی لیگ بگ بیش  کی فرنچائز نے بابر اعظم  پر نوٹوں کی بارش کر دی ، فرنچائز سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیل سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کےلیے سکسرز سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا۔

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک میچ میں 3 سُپر اوور! ٹی20 میں نئی تاریخ رقم

 ذرائع کے مطابق بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابر اعظم پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کےلیے این او سی جاری کیا تھا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کےلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کےلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔