نیا ریکارڈ، نیدر لینڈز نے تین سپر اوور کےٹی ٹونٹی میچ میں نیپال کو ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیدرلینڈز نے نیپال کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے تین سپر اوورز والے میچ میں شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
میچ کے مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیموں نے 152-152 رنز بنائے، پہلا سپر اوور 19-19 اور دوسرا 17-17 رنز سے برابر رہا۔
جس کے بعد میچ تیسرے سپر اوور میں داخل ہواجو ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں پہلا موقع تھا۔
تیسرے سپر اوورمیں نیپال رن بنانے میں ناکام رہا جبکہ نیدرلینڈز کے بلے باز نے ایک زوردار چھکا لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔
یہ میچ کرکٹ مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گیا اور عالمی سطح پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔