ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ، مزید بارش کی پیشگوئی  

Jun 17, 2025 | 09:50:AM
 ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ، مزید بارش کی پیشگوئی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ملک کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے  اور بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی/مشرقی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ساتھ 30 طیاروں کی لینڈنگ، مقصد کیا ؟اہم خبر جانیے

 لاہور میں بادلوں کا راج، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ، کراچی میں بھی بادل برس پڑے، ملیر، ملیر کینٹ کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، ڈیرہ بگٹی شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔