ایک ساتھ پرواز کرنیوالے امریکی فضائیہ کے 30 طیاروں کی یورپ کی مختلف ائیر بیسز پر لینڈنگ

Jun 17, 2025 | 09:39:AM
ایک ساتھ پرواز کرنیوالے امریکی فضائیہ کے 30 طیاروں کی یورپ کی مختلف ائیر بیسز پر لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )فلائٹ ریڈار نے امریکی فضائیہ کے تقریباً 30 طیاروں کے ایک غول کی تصویر جاری کی ہے جو یورپ کے مختلف ائیر بیسز پر اتارے گئے۔ 

فلائٹ ریڈار کے مطابق امریکی فضائیہ کے تقریباً 30 طیارے، جن میں سے زیادہ تر KC-46A Pegasus اور KC-135 Stratotankers، رات گئے امریکا سے روانہ ہوئے اور یہ طیارے یورپ پہنچ کر الگ الگ ہوگئے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک میچ میں 3 سُپر اوور! ٹی20 میں نئی تاریخ رقم

 گو کہ ان تیاروں کی آخری منزل نامعلوم تھی مگر فلائٹ ریڈارکی ٹریکنگ کے بعد 2 طیارے شمالی اٹلی میں ایویانو ائیر فورس کے اڈے پر لینڈ کرتے دیکھے گئے جبکہ 2 طیاروں نے سیویل کے جنوب مشرق میں اسپین کے قصبے ڈی لا فرونٹیرا کے مورون ایئربیس پر لینڈ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  یکم محرم الحرام پر سرکاری تعطیل کا اعلان

طیاروں کے ایک جوڑے نے جرمنی کے قصبے Kaiserslautern کا رخ کیا۔ ایک طیارہ یونان کے چینہ ائیر بیس پر اترا جبکہ ایک نے جرمنی کے رامسٹین ائیر بیس پر لینڈنگ کی۔