نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا رواں ہفتے دورہ نیویارک ملتوی

Jun 17, 2025 | 00:21:AM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا رواں ہفتے دورہ نیویارک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ہفتے دورہ نیویارک نہیں کریں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی جو کہ ملتوی کر دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے  مطابق اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس مین شرکت کے لیے نیویارک جانا تھا, اقوام متحدہ کی فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے, کانفرنس کی صدارت مشترکہ طور پر سعودی عرب اور فرانس نےکرنا تھی, کانفرنس کا انعقاد 17 سے 19 جون کو نیویارک میں ہونا تھا,اپنی پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کانفرنس میں شرکت کا اعلان بھی کیا تھا,امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی مختلف ممالک کو کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کہا گیا تھا, کانفرنس مبینہ طور پر امریکی دبائو اورمشرق وسطی میں تنائو و جنگ کے پیش نظر ملتوی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ نہیں جیت رہا ،ایران کو بات کرنی چاہئے، ڈونلڈ ٹرمپ