اے انسان تو انسان کب بنے گا؟ فہد شیخ نے ملک وقوم  کے  بربادہونے کی وجہ بتادی

Jun 17, 2024 | 15:08:PM
اے انسان تو انسان کب بنے گا؟ فہد شیخ نے ملک وقوم  کے  بربادہونے کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف  اداکار فہد شیخ نے ملک و قوم کی  بربادی کی وجہ بتا دی۔

اداکار فہد شیخ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں،انہوں نے حال ہی میں سندھ کے علاقے سانگڑھ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کی بربادی کی وجہ قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ 14 جون کو سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا تھا، جس میں بااثر وڈیرے نے اپنے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ٹانگ کاٹ دی۔

اس دل سوز واقعے کی جہاں ہر کوئی مذمت کر رہا ہے وہیں اداکار فہد شیخ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں:عید کے پہلے روز بارش محکمہ موسمیات نے نوید  سنادی

انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں ڈیجیٹل آرٹ ورک شیئر کیا ہے، جس میں زخمی اونٹ کو دیکھایا گیا ہے جو انسانوں سے انسان بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اے انسان تو انسان کب بنے گا؟ اس کے ساتھ ہی اداکار نے لکھا کہ "بس آج بلآخر پتا چل گیا کہ ہم برباد کیوں ہیں اور رہیں گے"۔

اس کے بعد انہوں نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بکراعید کی مبارک باد پیش کی۔