مداح کا کبریٰ خان کی سالگرہ پر غریبوں میں کھانا تقسیم، اداکارہ کا ردعمل

Jun 17, 2023 | 13:03:PM
 پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی ایک مداح نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی سالگرہ کو منانے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی ایک مداح نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی سالگرہ کو منانے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

اداکارہ کبریٰ خان اپنی 30ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اداکارہ کی سالگرہ پر ان کی ایک مداح نے ناقابلِ یقین تحفہ دے کر اُن کا دل جیت لیا ہے۔

کبریٰ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ایک مداح نے سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کے نام سے کھانا تقسیم کیا ہے۔

کبریٰ خان نے اپنی اس مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ وہ مداح کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہوگا وہ حیران ہیں اور مداح کا اتنا پیار دیکھ کر ان کے پاس شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

کبریٰ خان نے اپنی اس مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ وہ مداح کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہوگا وہ حیران ہیں اور مداح کا اتنا پیار دیکھ کر ان کے پاس شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

یاد رہے کہ 2014 میں فلم نامعلوم افراد سے پاکستان شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی کبریٰ خان 30 برس کی ہوچکی ہیں۔ اداکارہ کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہے۔