بحرا ن کا خدشہ۔۔122 گھی ساز اداروں کی ملیں بند کرنے کی دھمکی 

Jun 17, 2021 | 23:51:PM
 بحرا ن کا خدشہ۔۔122 گھی ساز اداروں کی ملیں بند کرنے کی دھمکی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بجٹ میں فاٹا پاٹا میں6 تا 8 صنعتوں کو ڈیوٹی فری خام مال درآمد کرنے کی سہولت دینے پر ملک بھر میں قائم 122 گھی ساز ملوں نے اپنی ملیں بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق مقامی مارکیٹ میں گھی اورخوردنی تیل کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے،پاکستان بناسپتی مینوفیکچرر ایسوی ایشن نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین شیخ عمر ریحان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو گھی ملیں بند کردیں گے کیونکہ فاٹا اور پاٹا کی چند ملوں کو ٹٰیکس چھوٹ کے فیصلے کے بعد ملیں چلانا ممکن نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی ساحلِ سمندر پر بنائی گئی ویڈیو وائرل