اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کےسربراہ منتخب،نئے وزیراعظم ہوں گے

 عوامی تعاون پر سب کا مشکور ہوں،لیبرپارٹی اس وقت مکمل طور پر متحد ہے۔  اینڈی برنہم

Jul 17, 2026 | 16:36:PM
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کےسربراہ منتخب،نئے وزیراعظم ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے,وہ کیئر اسٹارمر کی جگہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔
اینڈی برنہم کاکہناہے کہ  عوامی تعاون پر سب کا مشکور ہوں،لیبرپارٹی اس وقت مکمل طور پر متحد ہے، ہم اپنے اتحاد کی طاقت عوام کو دکھائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:27 اکتوبر کے انتخابات سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل

میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع ہے کہ پیر کے روز بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

برنہم بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں, انہیں لیبر پارٹی کے پارلیمانی اراکین کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہوئی، جن میں 403 میں سے 379 ارکانِ پارلیمنٹ کی توثیق شامل تھی، جبکہ بڑی ٹریڈ یونینوں نے بھی ان کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ اینڈی برنہم اس سے قبل گریٹر مانچسٹر کے میئر رہ چکے ہیں اور سابقہ لیبر حکومتوں میں صحت سمیت مختلف وزارتوں کے قلمدان سنبھال چکے ہیں,سیاسی مبصرین کے مطابق انہیں کمزور معیشت، مہنگائی، عوامی خدمات اور بین الاقوامی بحرانوں جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہوگا۔