’’اسٹرینجر تھنگز ‘‘کے سیزن 5کا ٹیزر ریلیز،انٹرنیٹ پر طوفان برپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘کے سیزن 5 کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے ، یہ سیزن 26 نومبر2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔’’اسٹرینجر تھنگز‘‘کے سیزن 5 کے ٹیزر نےانٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے حال ہی میں اپنی متوقع سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز5‘‘ کاٹیزر ریلیز کیا تھا جس نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ سیریز کے پانچویں سیزن میں گینگ اور ڈومو گورون کے درمیان حتمی شو ڈاؤن دکھایا جائے گا جو مونسٹرکریچر ہے۔اس مشہور سیریزکے پانچویں سیزن کے ٹیزرکو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل والےکمنٹس بھیجے ہیں جن میں سےبہت نے سیریز کے پروموشنل میٹریل میں ایسٹر ایگس کی نشاندہی کی ہے۔ ’’اسٹرینجرتھنگز‘‘ میں ونونا رائیڈر، ڈیوڈ ہاربر، ملی بوبی براؤن، فن وولف ہارڈ، گیٹن ماتارازو، کلیب میک لاگھلین، نوآ اشنپ، سیڈی سنک اور نتالیا ڈائر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ سیزن ۵؍ اسٹرینجر تھنگز کا آخری سیزن ہوگا ۔
Every battle has led to this the Stranger Things 5 teaser is HERE! pic.twitter.com/dSYwnfgsER
— sƃuᴉɥʇ ɹǝƃuɐɹʇs (@Stranger_Things) July 16, 2025
یہ بھی پڑھیں:بھارتی خاتون کی چوری پر امریکی ویزا رکھنے والے افراد کیلئے سخت وارننگ جاری