اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات 

Jul 17, 2025 | 21:25:PM
اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ ملاقات ازبکستان ،افغانستان، پاکستان ریلوے فریم ورک پر دستخط کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول امن و سلامتی، تجارت اور راہداری تعاون اور علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔

19 اپریل کو اپنی گزشتہ ملاقات کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نےباہمی مصروفیت کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح روابط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر قتل کیس؛ اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: