اسحاق ڈار کی افغان ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
کیپشن: اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کابل میں عبوری افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی،فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا،تاکہ دونوں اقوام کو اس کے متقابل فوائد حاصل ہوں۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کاکہناتھا کہ فریقین نےبین العلاقائی روابط کے منصوبوں کی تکمیل کے ذریعہ علاقائی اقتصادی ترقی کی صلاحیت کے حصول کیلئے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس ،مخصوص نشست کا قرعہ کس کے نام نکل آیا؟ جانیے