کوبرا ریسکیو کر کے گلے میں لپیٹنے والا شخص سانپ کے کاٹنے سے ہلاک

Jul 17, 2025 | 17:53:PM
کوبرا ریسکیو کر کے گلے میں لپیٹنے والا شخص سانپ کے کاٹنے سے ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں ایک 42 سالہ شخص دیپک مہاور کی زہریلے سانپ کے کاٹنے سے موت ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق دیپک پیشہ ورانہ طور پر سانپوں کو ریسکیو کرنے کا کام کرتا تھا اور اسے بربت پورہ گاؤں سے ایک زہریلے کوبرا کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی،دیپک نے فوری طور پر کوبرا کو ریسکیو کیا لیکن اسی دوران اسے اپنے بیٹے کے سکول سے کال آئی کہ وہ بیٹے کو لینے آئے۔

دیپک ریسکیو کیا ہوا کوبرا گلے میں ڈال کر سکول چلا گیا جہاں راستے میں لوگوں نے اسے حیرت سے دیکھا اور اس کی ویڈیو بنائی۔

بیٹے کو گھر لانے کے بعد کوبرا نے دیپک کے ہاتھ پر کاٹ لیا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا،اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد اس کی حالت بہتر ہوئی اور اسے گھر بھیج دیا گیا،بدقسمتی سے، آدھی رات کو اچانک اس کی طبیعت بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔

رپورٹس کے مطابق دیپک نے اپنی مہارت سے سیکڑوں سانپوں کو انسانی آبادیوں سے ریسکیو کرکے جنگلوں میں آزاد کیا تھا اور اس شعبے میں کافی شہرت رکھتا تھا۔

یہ بھی  پڑھیں: اس عمر میں ایکشن فلم نہیں کی جارہی،بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان