ڈاکوؤں کے 40سے زائد سہولت کار گرفتار،33ڈاکوسرنڈر کر گئے 

Jan 17, 2026 | 19:05:PM
ڈاکوؤں کے 40سے زائد سہولت کار گرفتار،33ڈاکوسرنڈر کر گئے 
کیپشن: گرفتار سہولت کار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے والے 40 سے زائد سہولت کار گرفتار، جبکہ انتہائی مطلوب گینگ کے سرغناؤں اورکارندوں سمیت 33 ڈاکوؤں نے قانون کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں پولیس کو کامیابی مل گئی ہے ۔ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں کے مطابق ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے والے 40 سے زائد سہولت کار گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ سہولت کار ڈاکوؤں کو خوراک ، علاج اور پولیس سے متعلق معلومات فراہم کرتے تھے۔

 سرچ آپریشن کے دوران تھانہ ماچھکہ ، تھانہ بھونگ اور کوٹ سبزل کے علاقوں سے گرفتاریاں عمل لائی گئیں ہیں جبکہ آپریشن کے دوران اب تک قانون کے سامنے ڈاکوئوں کے سرنڈر کرنے کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے کچے کے ڈاکوؤں کو سرنڈر کرنے کی وارننگ دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فروری کے پہلے ہفتے 4 چھٹیاں؟بچوں کی پھر موجیں لگ گئیں