پاکستان میں ٹریکٹر کی فروخت کم ترین سطح تک گرگئی
کیپشن: ٹریکٹرز ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں ٹریکٹر کی فروخت کم ترین سطح تک گرگئی ،سال 2025 میں پاکستان میں دو دہائیوں میں ٹریکٹر کی سب سے کم فروخت ریکارڈ کی گئی۔
دسمبر 2025 میں ٹریکٹر کی فروخت دو دہائی کی سب سے کم سطح 24724 رہی ،پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں ایک سال میں 14756 ٹریکٹر کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔سال 2024 میں ٹریکٹر کی فروخت 39ہزار 480 یونٹس رہی تھی ۔
سال 2017 میں 66 ہزار 369 ٹریکٹر کی فروخت کا بلند سطح تھی ۔اعدادوشمار کے مطابق ٹریکٹر کی سب سے زیادہ فروخت سال 2017 میں 66369 رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سکول کب سے کھلیں گے اور اوقات کار کیا ہونگے؟ایجوکیشن اتھارٹی نے تفصیل سے بتا دیا