اداکارہ امر خان کا دھواں دار ڈانس،ویڈیو وائرل

Jan 17, 2026 | 16:40:PM
اداکارہ امر خان کا دھواں دار ڈانس،ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ امر خان کی تیمور اکبر اور حنا آفریدی کی مہندی پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مومن علی منشی نے انسٹاگرام پر ایک ریِل شیئر کی، جس میں وہ اور امر خان بالی ووڈ فلم کے مشہور گانے پر رقص کرتے نظر آئے،مومن علی منشی اور امرخان نے جوش و خروش کے ساتھ اس پر پرفارم کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں فنکار روایتی اور رنگا رنگ ماحول میں ہم آہنگ اسٹیپس کے ساتھ رقص کر رہے ہیں، امر خان نے سرخ مخملی لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے، جس کے گھیر پر سنہری کڑھائی کی گئی ہے، لانگ سلیوز اور فِٹڈ بلاؤز ان کے لباس کو مزید دلکش بنا رہے ہیں جو مہندی کی تقریب کے لیے نہایت موزوں دکھائی دیتا ہے، دوسری جانب مومن علی منشی سیاہ اور سنہری ڈیزائن والے شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:’’قبول ہے‘‘ حنا آفریدی اور تیمور اکبر رشتۂ ازدواج میں منسلک
اداکارہ زویا ناصر نے اس پرتبصرہ کرتے ہوئے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا،کچھ مداحوں نے مزاحیہ انداز میں مومن کی ڈانس صلاحیتوں پر ان کی والدہ سے ریویو مانگ لیا جبکہ کئی صارفین نے مومن علی منشی کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر بھرپور انرجی کے ساتھ پرفارم کیا، اسی دوران چند سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’’پاکستانی کرن جوہر‘ ‘کا لقب بھی دے دیا۔