وزارت تعلیم سے علیحدہ نہیں ہو رہا، سوشل میڈیا پر نوٹیفکیشن جعلی ہے: رانا سکندر حیات

Jan 17, 2026 | 15:31:PM
وزارت تعلیم سے علیحدہ نہیں ہو رہا، سوشل میڈیا پر نوٹیفکیشن جعلی ہے: رانا سکندر حیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے جس میں ان کی وزارتِ تعلیم سے علیحدگی کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے مکمل اعتماد کے ساتھ بطور وزیرِ تعلیم اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ان کے عہدے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور تصدیق شدہ ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے ہر بچے کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے:شیزا فاطمہ