پاک چین تعلقات کی 75 ویں سالگرہ  پر نیا گانا "دوستی کا جشن"  

Jan 17, 2026 | 15:00:PM
پاک چین تعلقات کی 75 ویں سالگرہ  پر نیا گانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان چین تعلقات کی 75 ویں سالگرہ  پر نیا گانا "دوستی کا جشن"  پیش کیا گیا. چینی بزنس کونسل لاہور کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں‌یو این آئی انٹرنیشنل ٹیم نے خصوصی گانا   پیش کیا. گانے کے ذریعے  برادر ممالک کی اردو اور چینی زبانوں کو ملا کر ایک ہم آہنگ اور خوشگوار پیغام دیا گیا.
عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے   درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ  کی مناسبت سے چینی بزنس کونسل لاہور کے زیر اہتمام اسپرنگ فیسٹیول گالا منعقد کیا گیا. اس موقع پر یو این آئی انٹرنیشنل کی ٹیم نے خصوصی نیا گانا  " دوستی کا جشن"  کے عنوان سے پیش کیا۔ 


گلوگار یاسر زوریز  نے اپنی مسحور کن آواز میں پاک چین دوستی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس گانے کی تخلیق، دھن اور گائیکی یو این آئی انٹرنیشنل کی ٹیم نے کی. اس گانے کے ذریعے دونوں برادر ممالک کی اردو اور چینی زبانوں کو ملا کر ایک ہم آہنگ اور خوشگوار پیغام دیا گیا ہے۔


لاہور میں چین کے قونصل جنرل چاؤ شیریں نے یو این آئی انٹرنیشنل کی تخلیقی ٹیم کی کوششوں کو سراہا  اور ان مستقبل کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان 75 سالہ  سفارتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا تھا. 

اس رنگا رنگ تقریب میں  چینی قونصل جنرل  کے ساتھ ساتھ  اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،ارکان صوبائی اسمبلی،ڈپٹی قونصل جنرل اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے  شرکت کی۔

تقریب میں شریک مہمانوں‌نے پاکستان میں‌سرگرم  یو این آئی انٹرنیشنل کی کاوش کو سراہا.