شادی کی دوسری سالگرہ پر شعیب ملک کا ثناء جاوید کیلئے محبت بھرا پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کو 2 سال مکمل ہوگئے۔
شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے لیے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
اس موقع پر شعیب ملک نے چند تصاویر بھی شیئر کیں جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔
اپنے پیغام میں شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شریک حیات کو خوبصورت قرار دیا اور ان سے محبت کا بھی اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس جوڑے سے متعلق سوشل میڈیا پر علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں جس کی دونوں کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی تھی ۔
ثناء جاوید اور شعیب ملک نے 2024ء کے آغاز میں شادی کی تھی اور دونوں شخصیات کی یہ دوسری شادی ہے۔