بسنت پر جامع سکیورٹی پلان تیار، پولیس نےرپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف )لاہور میں بسنت منانے کی تیاریاں ،لاہور پولیس نے بسنت کیلئے جامع سکیورٹی پلان تیار کرلیا،سی سی پی او نےپولیس رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بسنت 2026 کیلئے 10 سالہ ڈیٹا کی بنیاد پر خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے،لاہور کو بسنت کیلئے 3 زونز لال، پیلے اور ہرے میں تقسیم کیا گیا ہے۔
صرف کاٹن ڈور اور رجسٹرڈ پتنگوں کی اجازت ہو گی، شیشہ، کیمیکل اور میٹل ڈور کے خلاف زیرو ٹالرنس ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:طیاروں کی گھن گرج، یو اے ای سے اہم خبر آگئی
ہر پتنگ اور ڈور کی’’ کیو آر‘ کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن لازمی ہو گی،جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
جس پر پولیس کی جانب سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ، جسٹس ملک محمد اویس خالد 22 جنوری کو سماعت کریں گے۔