چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کیے جانے کا انکشاف

Jan 17, 2024 | 22:02:PM
چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کیے جانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  جعلی اکاؤنٹ میں چیف الیکشن کمشنر کا نام اور تصویر استعمال کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عوام جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے ہو شیار رہیں۔

   ترجمان الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ عوام چیف الیکشن کمشنر سے منسوب جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور پروپیگنڈا نظرانداز کریں۔