سعودی عرب: الیکٹرک کاریں رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

Jan 17, 2024 | 14:14:PM
سعودی عرب: الیکٹرک کاریں رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں الیکٹرک کاریں رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایک ہزار چارجنگ پوائنٹ قائم کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آٹوٹوٹیو انفراسٹریکچر کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد قزاز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکڑک چارچنگ پوائنٹس پر پانچ ہزار تیز رفتار چارجر فراہم کئے جائیں گے۔

محمد قزاز نے کہا کہ ریاض میں پہلے پوائنٹ کا افتتاح اس کی شروعات ہے،ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے مزید پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان جن خدشات کا اظہار کررہے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹ مہیا نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کا پہلا روزہ کس دن ہوگا

انہوں نے بتایا کہ ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کا نیا چارجنگ پوائنٹ دو نئے تیز رفتار چارجرز پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ہر ایک سو کلو واٹ سے زیادہ کی انرجی رکھتا ہے۔

محمد قزاز نے کہا کہ الشرقیہ ریجن اور مغربی ریجن میں بھی اس کا اہتمام کیا جائے گا، بڑی تعداد میں چارجنگ پوائنٹس قائم ہونے پر اس حوالے سے خدشات دور ہوجائیں گے۔