مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے 2 نام دے دیئے
سید محسن رضا نقوی اور احد خان چیمہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نگران وزیر اعلی کیلئے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ، مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےسید محسن رضا نقوی اور احد خان چیمہ کے نام دے دیئے ہیں ۔
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گورنر پنجاب کو نگران سیٹ اپ کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے ، جس میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دو نام دیئے گئے ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پہلا نام سید محسن رضا نقوی کا تجویز کیا گیا ہے جبکہ دوسرا نام احد خان چیمہ کا تجویز کیا گیاہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کی۔
وزیراعظم نے سابق صدر آصف زرداری، سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی،وزیراعظم نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر بھی تینوں قائدین سے مشاورت کی۔