کورونا بڑھنے لگا۔۔ڈاکٹروں نے شادی ہال ،ریسٹورنٹس اورجلسے جلوس بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

Jan 17, 2022 | 17:33:PM
کورونا۔اومی کرون۔میڈیکل۔ایسوسی ایشن۔کراچی
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سمیت جلسے جلوسوں پر بھی پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر کسی بھی وقت دباو¿ پڑ سکتا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ اومی کرون کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث ہسپتالوں پر کسی بھی وقت دباو¿ پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوروناکی چارلہروں میں سختی نہیں کی تاہم اب سختی کرنا ہوگی جس کے لئے شادی ہالز، ریسٹورینٹس اور جلسے جلوسوں کو بند کرنا ہوگا۔
 واضح رہے پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 30.83 فیصد ریکارڈ ہوئی۔لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13.05 فیصد، اسلام آباد میں 10.75 فیصد اور حیدر آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10.68 فیصد ریکارڈ ہوئی۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.84 فیصد اور پشاور میں 7.49 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ فیصل آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5.46 فیصد رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میر پور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5.95 فیصد اور مظفر آباد میں 4.55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا کی ٹیبلٹ پاکستان آ گئی۔۔قیمت کیا؟