وزیر اعظم سے گورنر و وزیر اعلیٰ کے پی کے کی ملاقات

Jan 17, 2022 | 16:04:PM
وزیرِ اعظم عمران خان، گورنر خیبر پختونخوا ،وزیر اعلیٰ، ملاقات ،سیاسی صورتحال ، تبادلہ خیال 
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان  گورنر و وزیر اعلیٰ کے پی کے  سے ملاقات کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کی ،اس موقع پر صوبے میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر آج پشاور میں موجود ہیں ۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیرِ اعلی محمود خان سے ملاقات کی، وزیراعلی محمود خان نے وزیراعظم کوصوبے میں سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ،وزیرِ اعظم  عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وفاقی وزرا پرویز خٹک اور اسد عمر بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم صوبائی کابینہ ارکان اور ارکان پارلیمنٹرین سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق اہم فیصلے بھی  کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیںخطرناک وائرس کے حملے ۔۔ این سی اوسی کااجلاس۔۔ نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں