این سی او سی اجلاس۔۔۔ کورونا کے پھیلائو پر تبادلہ خیال، نئی پابندیوں کا فیصلہ

Jan 17, 2022 | 14:47:PM
کورونا، اومی کرون ، حملے، نئی پابندیوں کا فیصلہ، این سی اوسی ، اجلاس 
کیپشن:  این سی اوسی  کااجلاس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا کی پانجویں لہر اومی کرون کے حملے تیز ہو گئے، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا جائے گا، تعلیمی اداروں کی صورتحال سے متعلق این سی اوسی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا جس میں مثبت شرح کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا اس کے علاوہ  کورونا کے بڑھتے وار کے پیش نظر اجلاس میں نئی پابندیوں کا فارمولہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ،عوامی اجتماعات، شادی ہالز کے حوالے سے این پی آئیز کا جائزہ اورویکسینیشن کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا، این پی آئیز کے نفاذ سے پہلے تمام صوبوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کی جائے گی،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مختلف تعلیمی اداروں کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں۔۔ وزیرتعلیم نے اعلان کردیا