ڈرائیور بے ہوش ۔۔۔خاتون مسافر گاڑی چلاکر ہسپتال لے گئی ۔۔۔ویڈیووائرل

Jan 17, 2022 | 15:31:PM
ویڈیو ، وائرل
کیپشن: ویڈیو سے لی گئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور بے ہوش ہوگیا تو بہادرخاتون مسافروں سے بھری گاڑی کوچلاکر ڈرائیور کو ہسپتال لے گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر خوب وائرل ہورہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان مہربان۔۔۔ مارچ سے لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون مسافروں سے بھری گاڑی چلارہی ہے ۔ گاڑی میں خواتین اور بچے سوار ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ ویڈیو بھارتی ریاست پونے کی ہے ویڈیو شیئر کرنیوالے نوجوان نے بتایا کہ ڈرائیو کو مرگی کا دورہ پڑ اجس کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگیا خاتون خود گاڑی ڈرائیوکرکے اسے ہسپتال لے جارہی ہے ۔یوگیتا ساتو نامی یہ خاتون پونے کے قریب ایک سیاحتی مرکز میں پکنک منانے کے بعد دیگر خواتین اور بچوں کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔

کچھ ہی دیر بعد ڈرائیور نے گاڑی کو ایک سنسان سڑک کے بیچ میں روک دی جس سے بس میں موجود خواتین اور بچے گھبراکر رونے لگے ساتو نے گاڑی چلا کر ڈرائیور کو ہسپتال پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی ہونیوالی ہے ۔۔۔امریکی کانگریس کو بریفنگ