امریکا اور کینیڈ امیں شدید برفانی طوفان

Jan 17, 2022 | 10:24:AM
امریکا برفانی طوفان ، کینیڈا
کیپشن: امریکاا میں برفانی طوفان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا اور کینیڈا میں ایک اور برفانی طوفان آ گیا ۔طاقتور برفانی طوفان نے امریکا کی مشرقی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے پھیلاو میں تیزی۔۔7افراد جاں بحق ۔۔4340 نئے کیسز ریکارڈ
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا، ورجینیا، شمالی اور جنوبی کیرولینا میں شدید برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی ڈکلیئرکردی گئی ۔برفانی طوفان کے باعث دو لاکھ سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ہزاروں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔شمالی کیرولینا کے کئی علاقوں میں ریکارڈ برفباری کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کینیڈا کے نیویارک سے ملحقہ صوبے اور اونٹاریو میں بھی برفانی طوفان نے تباہی مچادی ۔جبکہ کینیڈا کے مختلف علاقوں میں 8 سے 16 انچ برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:جوبائیڈن نے 4 افراد کو یرغمال بنانے کو دہشتگردی قراردیدیا