جوبائیڈن نے 4 افراد کو یرغمال بنانے کو دہشتگردی قراردیدیا

Jan 17, 2022 | 00:01:AM
امریکی صدر، یرغمالیوں ، دہشتگردی کا واقعہ قرار
کیپشن: امریکی صدر جوبائیڈن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر نے ٹیکساس کے یہودی عبادگاہ میں یرغمالیوں کو دہشتگردی کا واقعہ قرار دیدیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ ہے،حملہ آور عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کررہاتھا۔
ادھر ایف بی آئی نے کہاکہ واقعے میں کسی اور شخص کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم
امریکا میں 4 افراد کو یرغمال بنانے والا برطانوی شہری نکلا،برطانوی شہری کی شناخت ملک فیصل اکرم کے نام سے ہوئی ہے ،ملک فیصل اکرم نے چاروں افراد کو یرغمال بنا کر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا ،امریکا نے برطانیہ کیساتھ ملک فیصل اکرم کی تمام تفصیلات شیئر کردیں۔برطانیہ نے واقعے کی مذمت کردی،برطانوی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم امریکا کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ۔۔!!