مصطفی کمال دوسروں کو غلط کہنے سے قبل اپنا ماضی دیکھیں،جمال صدیقی

Jan 17, 2021 | 19:49:PM
مصطفی کمال دوسروں کو غلط کہنے سے قبل اپنا ماضی دیکھیں،جمال صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان جمال صدیقی کاکہناہے کہ مصطفی کمال دوسروں کو غلط کہنے سے قبل اپنا ماضی دیکھیں، شہر کراچی تحریک انصاف کا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
جمال صدیقی نے چیئرمین پی ایس پی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مصطفی کمال کراچی کے ناکام ترین میئر ثابت ہوئے ہیں، مصطفی کمال پہلے اپنی اور جماعت کی تربیت پر دھیان دیں،مصطفی کمال بانی ایم کیو ایم لندن بننے کی کوشش کررہے ہیں، جمال صدیقی نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کے ڈراموں سے کراچی کی عوام واقف ہے،ان کے دور میں چائنا کٹنگ اپنے عروج پر پہنچی۔
ترجمان پی ٹی آئی کراچی نے کہاکہ مردم شماری کے معاملے پر ہم کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہیں، شہر کراچی بانی ایم کیو ایم اور مصطفی کمال کو ہمیشہ کےلئے ری جیکٹ کرچکی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ - قومی
ٹیگز: