برطانیہ میں داخلے کے لئے کورونا کی منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی 

Jan 17, 2021 | 19:19:PM
برطانیہ میں داخلے کے لئے کورونا کی منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ میں داخلے کے لئے کورونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے، اس کے بغیر کسی بھی شخص کو انٹری کی اجازت نہیں ملے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تمام گزرگاہوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔پیر کی صبح سے تمام تمام گزرگاہیں بند کر دی جائیں گی۔ بیرون ملک سے آنے والوں کو پہلے کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانی ہوگی، یہ شرط 15 فروری تک نافذ رہے گی۔واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا ہے، جس کے بعد مثبت کیسز اور اموات میں نئے سرے سے تیزی آئی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے جس پر تیسرے قومی لاک ڈائون کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔